شیخ ابن بشیر الحسینوی کی مطبوعہ کتب و تحقیقات پی ڈی ایف میں

شیخ ابن بشیر الحسینوی حفظہ اللہ کی اپنی تالیفات و تحقیقات کا دائرہ بہت وسیع ہے ۔ نیز بہت سے کام اپنے اشراف میں کروا رہے ہیں اور کئی کتب کی مراجعت بھی کر چکے ہیں ۔اللہ تعالی ان کی زندگی میں برکت فرمائے ۔ موصوف کی جو اپنی کتب پی ڈی ایف میں دستیاب ہو سکیں وہ اور جن کتب پر مراجعت کی درج ذیل ہیں۔شیخ محترم عنقریب اپنی دیگر مطبوعہ کتب 
بھی اپلوڈ کروا رہے ہیں ۔ ان شاء اللہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مؤسسۃ لخدمۃ أسماء الرجال 
شیخ ابن بشیر الحسینوی حفظہ اللہ نے اسماء الرجال پر بیس کتب لکھی ہیں اب انھوں نے اپنی ساری توجہ ان مبارک کتب کو حتمی شکل دینے کی طرف کر دی ہے ۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ شیخ محترم عظیم پروجیکٹ اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے ۔اور ان کے وقت اور زندگی میں برکت فرمائے تاکہ وہ اس عظیم منصوبہ کو حتمی شکل دے کر شائع کر سکیں ۔ ٓآمین 
شیخ ابن بشیر الحسینوی حفظہ اللہ کی اسماء الرجال پر بیس سے زائد کتب کی تفصیل درج ذیل ہے ۔
            تقریب تاریخ دمشق لابن عساکر 
کتاب الأوھام والأخطاء لابن عساکر 
تقریب أقوال الامام علی بن مدینی فی الجرح والتعدیل
تقریب أقوال الامام العجلی فی الجرح والتعدیل
تقریب أقوال الامام البخاری فی الجرح والتعدیل 
تقریب أقوال الامام ابن ماکولا فی الجرح والتعدیل 
تقریب أقوال الامام ابن أبی خیثمہ فی الجرح و التعدیل 
تقریب أقوال الامام ابن حبان فی الجرح و التعدیل
تقریب نثل النبال 
تقریب تاریخ ابن یونس الصدفی 
تقریب تاریخ بیہق 
تعلیقات علی التقریب
شیوخ الامام البخاری فی صحیحہ  
شیوخ الامام النسائی فی سننہ  
کتاب الضعفاء
کتاب الثقات 
کتاب المختلف فیہم 
موسوعۃ المدلسین 
تقریب الکواکب النیرات 
أقوال علماء الأحناف فی الجرح و التعدیل
تاریخ بست
تاریخ مدینۃ الرای 
فہرس اسماء الرجال
ائمہ قراءت جرح و تعدیل کی میزان میں
جو کتب پی ڈی ایف میں دستیاب ہیں وہ پیش 
خدمت ہیں باقی بھی جیسے حتمی شکل میں آتی ہیں ساتھ ساتھ اپلوڈ بھی کی جائیں گی ۔ ان شاء اللہ 
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حدیث و علوم حدیث پر کتب





الحمدللہ اس مبارک کتاب کی پہلئ طبعہ میں مراجعت کا موقع اللہ تعالی نے شیخ ابن بشیر صاحب کو عطافرمایا ۔ اور اس کا دوسرا اور حتمی ایڈیشن بھی شیخ صاحب نے شائع کیا اور یہی نسخہ مؤلف حفظہ اللہ کی طرف سے معتمد ہے۔ یہ ایڈیشن انیس جلدوں پر مشتمل ہے ۔ بہت سے لوگ دوسرے ایڈیشن کی خصوصیات اور الجامع الکامل کے منہج کے متعلق سوالات کرتے تھے ، شیخ ابن بشیر صاحب کی اجازت سے المدخل کو اپلوڈ کیا جارہا ہے تا کہ قارئین منہج اور خصوصیات سے واقفیت حاصل کر سکیں ۔ نیز یہ کتاب  مکتبہ بیت السلام لاہور ، الریاض پر جلد دستیاب ہو گی ۔کرونا کی وبا کی وجہ سے 
کچھ لیٹ ہو گئی ہے ۔

مسند الامام احمد بن حنبل طبع دارالسلام


اس عظیم نسخہ کی تحقیق و مراجعت ایک ٹیم نے کی تھی جس میں شیخ ابن بشیر الحسینوی صاحب بھی شریک تھے عرض ناشر میں شیخ ابراہیم کا نام بھی موجود ہے شیخ ابن بشیر صاحب اصل نام ابراہیم ہی ہے 


عجالہ نافعہ اردو 

شروحات حدیث 


الحمدللہ شیخ ابن بشیر الحسینوی حفظہ اللہ متعدد کتب حدیث پر کام کر چکے ہیں اور مسلسل مزید کررہے ہیں ۔شرح صحیح مسلم مکتبہ قدوسیہ شائع کررہا ہے ، شرح مسند حمیدی مکتبہ انصار السنہ شائع کر رہا ہے۔ شرح صحیح بخاری زیر تکمیل  ہے ۔شرح سنن الترمذی مخطوط ہے ۔وغیرہ 
ہمارے موصوف نے صحیح بخاری کی متعدد شروحات شائع کرنے کا عزم بھی کیا اس کے تحت کئی ایک شیوخ الحدیث کی شروحات زیر طبع ہیں ۔ 
منحۃ الباری شرح صحیح البخاری فوائد از حافظ محمد محدث گوندلوی رحمہ اللہ مرتب : تلمیذ الشیخ شیخ الحغدیث رمضان سلفی حفظہ اللہ ۔۔۔کی چھ جلدیں شائع ہو چکی ہیں ۔ یہ مبارک کتاب دار ابن بشیر مکتبہ قدوسیہ کی شراکت کے ساتھ شائع ہو رہی ہے ۔
اس مبارک شرح کی ایک پہلی جلد اپ لوڈ کی جا رہی ہے تاکہ شائقین اس سے مستفید ہوں اور مکمل شرح خریددیں ۔چھ 
جلدیں شائع ہو چکی ہیں اگلی جلدیں زیر طبع ہیں ۔

 کتب عقیدہ 


شرعی احکام پر مشتمل کتب


پاکستانی طبع کا ٹائٹل
انڈیا سے طبع شدہ کا ٹائٹل








۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ماہ نامہ محدث لاہور میں شائع ہونے والے مضامین 






ائمہ قراءت جرح و تعدیل کی میزان میں قسط2 

قراءت رشد نمبر 4 میں زیر طبع ہے 

محدث فورم پر مطبوعہ مضامین




ہماری ادارے سلفی ریسرچ انسٹیٹیوٹ کی انگلش میں مطبوعہ کتب
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

شیخ ابن بشیر الحسینوی کی تصنیفی خدمات 

مرتب : حافظ ابو حاتم بخاری فاضل جامعہ امام احمد بن حنبل قصور


نام : ابو رمیثہ ابراہیم بن بشیر احمد بن محمد یعقوب بن عمر الحسینوی
تاریخ پیدائش: ۱۸ اپریل ۱۹۸۳ء
جائے پیدائش : حسین خانوالا ہٹھاڑ قصور 
موبائل 03024056187
سکائپ:ibrahim.alhusainwy
فیس بک:ibnebashir alhusainwi 
ای میل : ialhusainwy@gmail.com
ویب سائٹ:
ihouniversity.blogspot.com
پتہ:حسین خانوالا ہٹھاڑ تحصیل و ضلع قصور، پنجاب، پاکستان
متخرج جامعہ لاہور الاسلامیہ لاہور 
جامعہ محمدیہ گوجرانوالا 
 متخصص مرکز التربیۃ الاسلامیہ فیصل آباد
مشہور اساتذہ:
شیخ الحدیث حافط ثناء اللہ مدنی حفظہ اللہ ، شیخ الحدیث حافظ عبدالمنان نورپوری رحمہ اللہ ،شیخ الحدیث عبداللہ امجد چھتوی حفظہ اللہ ، محدث العصر شیخ ارشاد الحق اثری حفظہ اللہ ،شیخ الحدیث شفیق مدنی حفظہ اللہ ، شیخ الحدیث محمد رمضان سلفی حفظہ اللہ ، شیخ الاسلام حافظ مسعود عالم حفظہ اللہ ، محدث العصر حافظ محمد شریف حفظہ اللہ 
عہدے:
نائب شیخ الحدیث جامعہ امام بخاری گندہیاں اوتاڑ قصورسابقا 
نائب شیخ الحدیث دارالحدیث الجامعۃ الکمالیۃ راجووال اوکاڑہ سابقا
و شیخ الحدیث جامعہ امام احمد بن حنبل قصور 
صدر:ابن حنبل انٹرنیشنل ٹرسٹ
مدیر:جامعہ امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ سٹی قصور
رکن مجلس شوری محدث فورم
دعوتی خدمات:
مستقل خطبہ جمعۃ المبارک جامعہ امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ سٹی قصور 
بعض جگہوں پر فکری و تربیتی دروس بھی ہوتے رہتے ہیں نیز دینی مدارس میں طلبہ علوم نبوت کو درس دیتے رہتے ہیں 
کہ ہم محدث و محقق کیسے بن سکتے ہیں ؟

تصنیفات و تحقیقات

عربی کتب:
۱: تنبیہ المحققین علی تدلیس المدلسین المعروف بموسوعۃ المدلسین
۲: الفتح الجلیل فی ضوابط الجرح والتعدیل
۳: النصیحۃ لمن اراد قبول النصیحۃ فی التعلیق علی انوارالصحیفۃ 
۴: الاعلان فی معرفۃ من قیل فیہ لم یسمع عن فلان 
۵: التّبیین فی شرح اصل السنّۃ واعتقاد الدین 
۶: معجم الضعفاء والمجھولین (تحت الترتیب)
۷: موسوعۃ الأحادیث الشاذۃ
۸: الرد علی الھدایۃ للمرغینانی 
۹: علوم الحدیث عندالشیخ الالبانی
۱۰: تعلیقات علی تیسر مصطلح الحدیث للدکتور محمود طحان 
۱۱: موسوعۃ القواعد الفقہیۃ 
۱۲: زاہد الکوثری فی میزان الامام الالبانی رحمہ اللہ
۱۳: فقہ المحدثین عن احادیث صحیح البخاری۔ 
۱۴: حاشیۃ مشکوۃ المصابیح لطلبۃ الجامعات ،تحت الترتیب ۔
۱۵: تعلیقات الشیخ الاثری حفظہ اللہ علی سلسلتی الامام الالبانی رحمہ اللہ
۱۶: التقریر علی التقریب 
۱۷:الرجال عند علماء الاحناف جرحا وتعدیلا 
۱۸:سکوت المحدثین عن درجۃ الحدیث 
۱۹:الرد القوی علی العرف الشذی
۲۰:الاحادیث الضعیفۃ عندالامام البخاری 
۲۱:البرھان فی تناقضات ابن حبان 
۲۲:تلخیص الکواکب النیرات
۲۳:موسوعۃ احادیث الصیام 
۲۴: فہرس اسما ء الرجال 
۲۵: مجمع الثقات (تحت التکمیل)
۲۶۔مجمع الضعفاء (تحت التکمیل)
۲۷۔ مجمع المختلف فیہ (زیر تکمیل)
۲۸: متفق علیہ مما لیس فی الصحیحین (زیر تکمیل)
۲۹۔ تقریب تاریخ بغداد 
۳۰۔ تقریب تاریخ دمشق 
۳۱۔ تقریب نثل النبال 
۳۲۔ تقریب الکفایۃ فی علم الروایۃ 
۳۳۔ تقریب المحدث الفاصل  
اردو کتب:
۳۴۔ شرح صحیح مسلم فی ۶ اجزاء 
۳۵۔شرح مقدمہ صحیح مسلم 
۳۶۔شرح الجامع الترمذی فی ۵،اجزاء
۳۷۔شرح مسند الحمیدی  فی ۲ اجزاء
۳۸۔تاریخ بُست
۳۹۔ائمہ قراء ت جر ح و تعدیل کی میزان میں ۔مطبوع
۴۰۔تخریج و تحقیق کے اصول و ضوابط ۔مطبوع 
۴۱۔حسن لغیرہ حدیث کی حجیت پر وارد اشکالات کا علمی جائزہ۔مطبوع 
۴۲۔سلسلۃ الاحکام الصحیحہ (شرعی احکام کا انسائیکلو پیڈیا ۔ پہلا حصہ مطبوع )
۴۳۔سلسلۃ الاحکام الضعیفۃ  
۴۴۔تعاقب (کئی جلدوں پر محیط )
۴۵۔بالوں کا معاملہ ۔مطبوع 
۴۶۔جانوروں کے احکام
۴۷۔التقریب لعلوم الشیخ المحدث ارشاد الحق الاثری حفظہ اللہ 
۴۸۔نصیحتیں میرے اسلاف کی(دو حصے مطبوع) 
۴۹۔سفر نامہ ابن بشیر الحسینوی 
۵۰۔گھر کا دینی نصاب 
۵۱۔جاہلوں کی دنیا 
۵۲۔مساجد کے احکام۔ مطبوع
۵۳۔الرد علی القدوری
۵۴۔الرد علی الھدایۃ للمرغینانی
۵۵۔انوار القلوب للقاری بفوائد صحیح البخاری( زیر تکمیل )  
۵۶۔طہارت کے احکام (مطبوع)
۵۷۔جوتے اور پاؤں کے احکام (مطبوع)
۵۸۔درس ترمذی از تقی عثمانی کا تعاقب 
۵۹۔آثار السنن کا تعاقب 
۶۰۔میں محدث کیسے بنوں؟
۶۱۔عورت کے گھر سے نکلنے کے احکام(مطبوع)
۶۲۔کتاب البدعۃ از طاہر القادری کا تعاقب 
۶۳۔امام اعظم اور امام بخاری از طاہر القادری کا تعاقب 
۶۴۔عقیدہ توـحید اور غیر اللہ کا تصور از طاہر القادری کا تعاقب 
۶۵۔عید میلاد النبی ﷺ از طاہر القادری کا تعاقب 
۶۶۔اصول احناف کا تعاقب 
۶۷۔الامن والعلی از احمد رضا بریلوی کا تعاقب
۶۸۔مسلک اعتدال از پیر ثاقب شامی کا تعاقب 
۶۹۔التوسل از پیر ثاقب شامی کا تعاقب 
۷۰۔پیر ثاقب شامی کے انڈیا کے مفصل خطاب کا تعاقب 
۷۲۔امام دار قطنی کے حالات اور ان کی کتب حدیث کا منہج  (مطبوع)
۷۳۔امام طبرانی کے حالات اور ان کی کتب حدیث کا منہج (مطبوع)
۷۴۔امام بیہقی کے حالات اور ان کی کتب حدیث کا منہج (مطبوع)
ؑ۷۵۔غیر ثابت دعائیں
۷۶۔تعلیق و تحقیق الرفع والتکمیل  
مراجعت و تخریج و تحقیق:
۷۷۔تلخیص تحقیق وتخریج مسند الامام احمد بمشارکۃ بعض الاخوۃ وہو مطبوع من دارالسلام الریاض 
۷۸۔تحقیق بلوغ المرام 
۷۹تحقیق وتخریج الإصلاح (الجزء الثانی)لمحمد الجوندلوی رحمہ اللہ۔مطبوع 
۸۰۔تحقیق وتخریج کتاب الاذان لعبدالقادر الحصاری رحمہ اللہ 
۸۱تحقیق و تخریج الصحیحین لعبدہ الفلاح رحمہ اللہ
۸۲۔تحقیق و تخریج پیارے رسول کی پیاری دعائیں از مولانا عطاء اللہ حنیف بھوجیانی رحمہ اللہ 
۸۳راجع ’’تحقیق المعجم المختص للحافظ الذھبی ‘‘رسالۃ دکتورۃ للشیخ الدکتورمحمد عبدالرحمن یوسف حفظہ اللہ
۸۴۔وراجع وقابل علی النسخ المطبوعۃ من الکتب الحدیثیۃ وصحّح،الجامع الکامل فی الحدیث الصحیح الشامل للمحدث ضیاء الرحمن الاعظمی المدنی فی۱۲ مجلدا ۔بمشارکۃ بعض الاخوۃ وہو مطبوع من دارالسلام الریاض۔مطبوع ۔  
۸۵۔مراجعت ترجمۃ صحیح ابن حبان
۸۶۔ المعلقات فی صحیح البخاری ۔دراسۃ علمیۃ ومنھجیۃ مع التحقیق و التخریج 
۸۷تا ۹۹ ۔ تخریج و تحقیق و تصحیح کتب محمد سعید محدث بنارسی رحمہ اللہ 
۱۰۰۔تخریج و تحقیق مکاتیب نذیریہ از میاں نذیر حسین محدث دہلوی رحمہ اللہ 
۱۰۱۔ تخریج و تحقیق تحفۃ الجمعۃ لشیخ محمد یوسف راجووالوی رحمہ اللہ
۱۰۲۔ تخریج وتحقیق اہل حدیث کے امتیازی مسائل از عبداللہ محدث روپڑی  رحمہ اللہ 
۱۰۳۔تخریج و تحقیق زیارت قبور از اسماعیل سلفی رحمہ اللہ 
۱۰۴۔تخریج و تحقیق شرکیہ دم جھاڑ پر فیصلہ کن بحث از محدث روپڑی رحمہ اللہ 



۱۰۵۔جرح وتعدیل کے اصول ضوابط (مطبوع)

۱۰۶۔جرح و تعدیل کا ابتدائی قاعدہ (مطبوع)
۱۰۷۔اسماء الرجال (ابتدائی قاعدہ )
۱۰۸۔ اسماء الرجال (پہلی کتاب)
۱۰۹۔ اسماء الرجال (دوسری کتاب)
۱۱۰۔ اسماء الرجال (تیسری کتاب)
۱۱۱۔فتاوی حسینویہ 
۱۱۲۔ تاریخ ہٹھاڑ 
۱۱۳۔دراسۃ الاسانید کے اصول و ضوابط 
۱۱۵۔ علل الحدیث کے اصول و ضوابط
تحقیقی مقالہ جات کی نگرانی :
اب تک موصوف متعدد ایم فل ، پی ایچ ڈی لیول کے مقالہ جات اپنی نگرانی میں لکھوا چکے ہیں یہی وجہ ہے کہ ایم فل اور پی ایچ ڈی لیول کے طلبہ و طالبات موصوف سے راہنمائی لیتے لیتے رہتے ہیں اب تک درج ذیل مقالہ جات اپنی نگرانی میں مکمل کروا چکے ہیں ۔
سنن الترمذی میں معلول روایات  (پی ایچ ڈی)
ضلع قصور میں خدمات حدیث کا تحقیقی و تجزیاتی مطالعہ  (ایم فل )
ضلع قصور میں سیرت نگاری کا تحقیقی و تجزیاتی مطالعہ  (ایم فل )
ضلع قصور میں دینی مدارس کا تحقیقی و تجزیاتی مطالعہ  (ایم فل )
سنن ابن ماجہ کی تحقیق میں شیخ البانی اور شیخ زبیر علی زئی رحمہما اللہ کی تحقیق کا تقابلی و تحقیقی جائزہ (ایم فل)

دینی کتب کے ناشر :

اب تک کئی ایک نادر و نایاب کتب شائع بھی کرچکے ہیں مثلا :
عقیدہ پر سلف صالحین کی ایسی کتب جو تاریخ اسلام میں پہلی بار اردو میں ترجمہ ، شرح و تحقیق سے شائع کرنے کاشرف حاصل کرچکے ہیں ، مثلا :
1.الابانہ عن اصول الدیانہ لامام ابی الحسن اشعری رحمہ اللہ
2.عقیدۃ السلف و أصحاب الحدیث لامام صابونی رحمہ اللہ
3.مجموعہ مقالات اصول السنہ لامام احمد بن حنبل رحمہ اللہ
4.اصول السنہ لامام الحمیدی رحمہ اللہ
5.رسالہ نجاتیہ لامام فاخر زائر الہ آبادی رحمہ اللہ
6.الرد علی الزنادقہ والجہمیہ لامام احمد بن حنبل رحمہ اللہ
۷: فرقہ ناجیہ و فضیلت اھل حدیث لامام ابی حامد أحمد بن إبراہیم النیسابوری رحمہ اللہ
الحمدللہ ہماری مطبوعہ کتب عام دستیاب ہیںا ور بہت مقبول ہیں ۔نیز کئ ایک کتب اشاعت کے لیے تیار ہیں مثلا خلق افعال العباد للامام البخاری ، السنہ لامام عبداللہ بن امام احمد بن حنبل وغیرہ ۔ اللہ تعالی آسانی فرمائے تو ان کو بھی شائع کیا جائے گا ۔ ان شاء اللہ
7.نصیحتیں میرے اسلاف کی (دو  حصے) از  ابن بشیر الحسینوی
8.تخریج و تحقیق کے اصول و ضوابط  از  ابن بشیر الحسینوی
9.جرح و تعدیل کا ابتدائی قاعدہ  از  ابن بشیر الحسینوی
10.امام ابن تیمیہ بحیثیت ایک عظیم محدث لشیخ عبدالرحمن ضیاء
11.نکاح و طلاق کے اصول و ضوابط لشیخ احسان الحق شاہ ہاشمی
12.طائفہ منصورہ
۱۳۔منحۃ الباری شرح صحیح البخاری لامام الحافظ محمد گوندلوی رحمہ اللہ(۶جلدیں. باشتراک مکتبہ قدوسیہ)
۱۴۔لجامع الکامل فی الحدیث الصحیح الشامل لمحدث عبداللہ الاعظمی(۱۹ جلدیں باشتراک مکتبہ بیت السلام)
*الجامع الکامل فی الحدیث الصحیح الشامل طبع دوم  منظر عام  پر آچکی ہے۔*
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیثِ مبارکہ کی خدمت افضل ترین عبادات و اعمال میں سے ایک ہے، شروع سے لیکر اب تک مختلف انداز سے مسلمان نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنتِ مبارکہ سے محبت و عقیدت کا اظہار کرتے رہے ہیں، عصرِ حاضر میں بھی یہ سلسلہ زور وشور سے جاری ہے، کسی بھی مصنف و مؤلف کی بہت بڑی خواہش ہوتی ہے کہ اس کا نام قرآن وحدیث کے خدمتگاروں میں آجائے، شیخ ضیاء الرحمن الاعظمی جنہوں نے ایک غیر مسلم خاندان میں آنکھ کھولی، اللہ تعالی نے بعد میں نورِ اسلام سے منور کیا، اور مزید یہ کہ شہرِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم میں تعلیم وتعلیم کے لیے چن لیا، عرصہ دراز تک عالم اسلام کی مایہ ناز یونیورسٹی جامعہ اسلامیہ میں استاذِ حدیث کے طور پر مقرر رہے، بلکہ کلیۃ الحدیث کے لیے بطور ’عمید‘ یعنی ہیڈ اور ڈین کے طور پر بھی خدمات سرانجام دیں، جبکہ مسجدِ نبوی میں درسِ حدیث کا سلسلہ تو آج بھی جاری و ساری ہے، اللہ تعالی شیخ کے علم وفضل اور عمر میں برکت عطا فرمائے۔
اللہ تعالی نے اتنی عظمتوں سے سعادتوں سے نوازا تو شیخ نے بھی دنیا سے منہ موڑ کر خدمتِ حدیث کو ہی شب وروز کی مصروفیت بنالیا، ’الجامع الکامل‘ کے نام سے عظیم الشان  حدیث انسائیکلوپیڈیا مرتب کیا،  جس کا پہلا ایڈیشن ہاتھ و ہاتھ نکل گیا، حالانکہ پہلے ایڈیشن میں شیخ نے یہ صراحت کی ہوئی تھی کہ یہ اس کا ابتدائی نسخہ ہے، آئندہ ایڈیشن میں کئی ایک اصلاحات کی جائیں گی، عزم وہمت جوان ہو تو اللہ تعالی رستے کھول دیتا ہے، چند ہی سالوں میں اس کا دوسرا ایڈیشن بھی زیورِ طباعت سے آراستہ ہوچکا ہے۔ الحمدللہ۔
*کتاب  کے اس نئے ایڈیشن میں درج ذیل خوبیاں موجود ہیں:*
1.مصنف نے  انتھک محنت وکوشش کے بعد یہ دعوی کیا ہے کہ اس میں تمام صحیح احادیث کو جمع کردیا گیا ہے۔
2. کتاب میں 67 کتب(مرکزی عناوین )، 5605 ابواب (ذیلی عناوین) اور 16546صحیح احادیث ہیں۔19 جلدوں پر مشتمل صفحات کی تعداد 14736ہے ۔جبکہ پہلی طبع 12 جلدوں میں تھی  جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ نئے ایڈیشنز میں کس قدر اضافہ جات ہوں گے۔
3.ہر باب کے اخیر میں ضعیف روایات کی نشاندہی نیز ہر حدیث کی محدثانہ انداز میں تحقیق کی گئی ہے۔
4.اس ایڈیشن میں ترقیم موجود ہے، اور مصنف کے مطابق یہ کتاب کا حتمی وقابل اعتماد ایڈیشن ہے۔
5.جاپانی کریم کاغذ اورمضبوط جلد کا اہتمام کیا گیا ہے۔
ناشر:دار ابن بشیر للنشر والتوزیع
0092 3024056187
كتاب كی رعایتی قیمت 20 ہزار روپے پاکستانی ہے، جبکہ اصحاب الخیر اس ’کارِ خیر‘ میں شریک ہوں تو ناشر اسے اہل علم میں فری تقسیم کرنے کا جذبہ بھی رکھتے ہیں۔ ویسے کتاب سے محبت و عشق کی کہانی بھی عجب ہے،فری میں تقسیم کرنی ہو تو علم کے شائقین شمار سے باہر، ہر بندہ ابن تیمیہ، لیکن اگر کسی کتاب کو چھپوانے یا نشر کرنے کے لیے فنڈ کی ضرورت ہو، تو بات کرکے دیکھیں ’ہُو‘ کا عالم ہوگا، گویا آپ نے ابو جہل کی بستی میں علم کی بات شروع کردی ہے۔ اس زمانے میں بھی اگر کچھ نہ کچھ لکھا جارہا، اور چھپ رہا ہے، تو یہ غنیمت سمجھیے۔ اللہ ایسے لوگوں کو توفیق دیتا رہے۔ الجامع الکامل جیسی کتابیں روز روز نہیں لکھی جاتیں، اگر ہمارے زمانے میں ایسی  مبارک کوششیں کاوشیں کرنے والے موجود ہیں، تو ہمیں بھی ان عظیم الشان لوگوں کے ساتھ تعاون کرنے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔
میں جب یہ کتابیں دیکھتا ہوں، اور ان کی قیمت دیکھتا ہوں، اور دوسری طرف لاکھوں کروڑوں کی مجالس ومحافل منعقد ہوتے دیکھتا ہوں، تو فیصلہ کرنا مشکل ہوجاتا ہے کہ الجھن کدھر ہے؟ فنڈ دینے والوں میں؟ لینے والوں میں؟ یا علم وتحقیق کا بیڑھ اٹھانے والوں میں ؟ کہ عوام جو ایک گویے اور واعظ کو ایک گھنٹے کا پچاس ہزار دیتی ہے، وہ  تصنیف وتحقیق کے لیے پندرہ بیس ہزار دینے کو تیار کیوں نہیں ہوتی؟ وہ جو ایک رات کے لیے لاکھوں کروڑں لگا کر جلسہ منعقد کرتے ہیں، وہ کسی ایک کتاب کی نشر واشاعت کا بجٹ اٹھانے سے کیوں گھبراتے ہیں؟
۱۵۔سورۃ الفاتحۃ اور تعمیر انسانیت لمحمد شہزاد اعوان
۱۶۔عجالۂ نافعہ لعبدالعزیز محدث دہلوی رحمہ اللہ
۱۷۔شرعی احکام کا انسائیکلوپیڈیا از  ابن بشیر الحسینوی 
۱۸۔بالوں کا معاملہ  از  ابن بشیر الحسینوی
۱۹۔چہرے اور عدت کے احکام  از  ابن بشیر الحسینوی
۲۰۔طہارت کے احکام  از  ابن بشیر الحسینوی
۲۱۔آؤ عمل کریں  از  ابن بشیر الحسینوی
۲۲۔خرید و فروخت سے پہلے پچاس بنیادی اصول از  ابن بشیر الحسینوی
۱۲۳۔قوم کے معمار اساتذہ کرام از  ابن بشیر الحسینوی
۲۴۔مسون سؤالا فی العقیدۃ لشیخ الاسلام محمد بن عبدالوهاب رحمہ اللہ
۲۵۔اسلام اور اہل حدیث از حافظ ثنا ء اللہ امرتسری رحمہ اللہ 
۲۶۔ مساجد کے احکام از  ابن بشیر الحسینوی
۲۷۔ صدائے قلم اور خیر خواہی کے نام سے سلسلہ وار کئی رسائل بھی شائع کر چکے ہیں ۔
نیز متعدد کتب اشاعت کے لیے بالکل تیار ہیں اللہ تعالی انھیں نشر کرنے میں میری مدد فرمائے ۔آمین 
مثلا مؤسسۃ لخدمۃ صحیح البخاری کے تحت کئی ایک کتب صحیح بخاری کے متعلق شائع ہونے کے لیے تیار کر چکے ہیں مثلا مجمع لشروح صحیح البخاری (۱۸ جلدوں میں )از دکتور عبداللہ القاضی ،ضیاء القاری شرح صحیح البخاری (۲۰ جلدوں میں )از شیخ عبدالرحمن ضیاءتین جلدیں کمپوزنگ ہو چکی ہے آگے کام جاری ہے ۔امام بخاری اور ان کی فقہی بصیرت از محمد ریاض عاقب ،اشاعت کی منتظر ہے ۔
انور القلوب للقاری بفوائد صحیح البخاری (۵۰ جلدوں میں )از ابن بشیر الحسینوی  وغیرہ
علمی جرائد و رسائل تحقیقی مضامین کی اشاعت :  
پاکستان کے درج ذیل جرائد و رسائل میں موصوف کے علمی و تحقیقی مضامین شائع ہوتے رہتے ہیں۔
ٍ الاعتصام لاہور 
ضیاء حدیث ،لاہور 
 الحدیث ،حضرو ،  اٹک
تنظیم اہل حدیث ،لاہور
 جرار لاہور
 اسوہ کراچی
المکرم گوجرانوالا 
دفاع اسلام کراچی 
اہل السنہ انڈیا
المحمدیہ ، حاصل پور
یہ تفصیلات ۲۳ مارچ ۲۰۲۰ تک لکھی گئی ہیں ۔ ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالی ہمارے استاد محترم کو ایمان و صحت والی لمبی زندگی عطافرمائے تاکہ وہ کئی ایک علمی کا رنامے سر انجام دے سکیں ۔آمین 



.......................

علمی و تحقیقی دورہ جات 

یہ تمام دورہ جات استاد محترم شیخ ابن بشیر الحسینوی حفظہ اللہ نے مخلتف مواقع پر کروائے علمائے کرام کو کروائے ۔ اور یہ تمام دورہ جات یوٹیوب پر موجود ہیں ان کے لنک افادہ عام کے لیے یہاں جمع کیے جا رہے ہیں ۔








3 تبصرے