محدث مدینہ دکتور محمد ضیاء الرحمن اعظمی رحمہ اللہ کے ابن بشیر الحسینوی کے نام کچھ اہم رسائل



 

 محدث مدینہ دکتور محمد ضیاء الرحمن اعظمی رحمہ اللہ 

 

کے

 ابن بشیر الحسینوی کے نام کچھ اہم  پیغام

عرض مرتب :

محدث اعظمی رحمہ اللہ سے میرا رابطہ ۲۰۱۱سے تھا ۔یہ تفصیل مستقل مضمون میں لکھ چکا ہوں ۔الحمدللہ ۔جب طبع دوم کا اذن طبع بندہ ناچیز کو ملا تو اس کے بعد شیخ محترم مجھ سے بہت زیادہ رابطہ میں رہتے ہیں ۔ جب الجامع الکامل طبع دوم شائع ہوئی تو شیخ محترم نے کچھ اہم مسیجز مجھے بھیجے جو میرے نزدیک ایک تاریخ کی حیثیت رکھتے ہیں ۔ ان میسجز کو بطور نـصیحت تقریرا و تحریرا نشر کررہا ہوں ۔شاید اس میں کسی کو کوئی فائدہ مل جائے ۔ 

ابن بشر الحسینوی

۲۲۔۱۲۔۲۰۲۰ء

آڈیو رسائل ڈاون لوڈ کریں ۰۰۹۲۳۰۲۴۰۵۶۱۸۷

پہلا پیغام:

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ حسینوی صاحب آپ خیر و عافیت سے ہوں گے ۔ان شاء اللہ بحرین کے اخوان کا نمبر مل گیا تو آپ کو بھیجوں گا ۔ ایک بات اور عرض کرنی تھی کہ میں اپنی آخری کتاب (گنگا سے زمزم تک) جس کے لکھنے میں ابھی کچھ وقت باقی رہ گیا ہے ، البتہ اس کے مسودات میـں جمع کررہا ہوں ۔ جس کے لیے آپ سے گزارش ہے کہ اگر کسی بھی عالم یا محدث کا تبصرہ الجا مع الکامل پر اگر لکھا ہوا مل جائے تو آپ مجھے بھیج دیں تاکہ مسودے میں داخل کرلوں اور کتاب لکھتے ہوئے اس سے استفادہ کروں ۔وجزاکم اللہ خیرا ۔والسلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ ۔

اس مسیج کے دو دن بعد میں نے درج ذیل فائل شیخ محترم رحمہ اللہ کو بھیج دی انھوں نے جواب میں جزاک اللہ لکھا ۔۔۔یہ میری شیخ سے آخری بات تھی ۔اس کے بعد بیمار ہوئے اور اللہ تعالی کے پاس چلے گئے ۔

دوسرا پیغام : 

عزیزی محترم حسینوی صاحب السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ امید ہے کہ آپ بخیر و عافیت ہوں گے ۔میرے ایک عزیز دوست جو لاہور میں رہتے ہیں جن کا نام وسیم احمد مغل ہے ان کا ٹیلی فون نمبر بھی میں نے نوٹ کردیا ہے اوپر ۔آپ مہر بانی فرما کر ان کو الجامع الکامل کا ایک نسخہ پہنچا دیں ۔اگر آج کل حالات ٹھیک نہ ہوں تو انتظار کرلیں اور جب حالات ٹھیک ہو جائیں ایک نسخہ ان تک ضرور پہنچا دیں ۔و ہ میرے عزیز دوست ہیں ۔میں نے ان سے یہ وعدہ کیا ہوا تھا ۔وجزاکم اللہ خیرا ۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 

تیسرا پیغام:

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ حسینوی صاحب کیسے ہیں ؟خیریت سے ہیں ؟آپ نے اچھی خبر دی امید ہے کہ آپ نے نسخہ الجامع الکامل کا محترم وسیم احمد صاحب تک پہنچا دیا ہو گا ۔جزاکم اللہ خیرا 

اور باقی آپ کے جو دوست ہیں کینیڈا والے اگر وہ سلام دعا کرنا چاہتے ہیں تو کوئی بات نہیں آپ میرا نمبر دے دیں اور ان کو جو کچھ کہنا ہے جو کچھ بات کرنی ہے ان شاء اللہ میں ان سے پوری تفصیل سے بات کرلوں گا جو چاہیں گے وہ ۔والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 

سوال : ایک دن راقم نے محدث اعظمی رحمہ اللہ کو یہ میسج لکھا :السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ 

شیخنا الکریم اللہ تعالی آپ کو ایمان و خیر و صحت والی لمبی زندگی عطافرمائے اور دین حنیف کی مزید خدمت کرنے کی توفیق عطافرمائے ۔آمین 

دار ابن بشیر للنشر والتوزیع کی ٹیم نے دن رات کی محنت سے اللہ تعالی کی رضا کے لیے آپ کی مبارک کتاب کو  شائع کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے ۔ اللہ تعالی قبول فرمائے ۔آمین 

شیخ محترم اب ہم آپ کی طرف سے اذن عامہ چاہتے ہیں کہ جس میں یہ تحریر ہو کہ دار ابن بشیر للشر والتوزیع کی لجنہ کو اجازت ہے کہ وہ الجامع الکامل کی ویب ، ایپ ، پی ڈی ایف ، الجامع الکامل شاملہ  تیار کریں اور اسے پوری دنیا میں عام کریں ۔

الحمد للہ ہماری ٹیم نے اس مبارک موسوعہ پر کام شروع کردیا ہے ۔ جس میں بہت سا خرچہ بھی ہو گا اور کافی وقت بھی درکار ہے ۔

ہم نے عزم کیا ہے کہ جدید دور کے مطابق آپ کی تمام کتب کو الجامع الکامل ایپ میں پیش کریں ،اور ان کو تمام طریقوں سے دنیا میں عام کریں جن میں ممکن ہو سکے ۔آپ کی طرف سے ہمیں اذن عامہ تحریری چاہیے اور آپ کی دیگر تمام کتب کی ورڈ کی فائلیں بھی چاہیے ۔ بارک اللہ فیکم 

نیز ہم نے مؤسسۃ الجامع الکامل للمحدث عبداللہ الاعظمی الخیریۃ کے نام سے ایک مؤسسۃ کی بنیاد رکھی ہے جس کے تحت ہم حدیث و علوم حدیث و اسماء الرجال پر تمام کتب شائع کریں گے  ۔

بارک اللہ فیکم 

دعاؤں کا طالب ابن بشیر الحسینوی  

اس کے جواب میں محدث اعظمی رحمہ اللہ نے یہ جواب دیا :

چوتھا پیغام: السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ حسینوی صاحب امید ہے کہ آپ خیر وعافیت سے ہوں گے ۔ جناب وسیم صاحب کا پیغام ملا کتاب ان کو پہنچ گئی جزاکم اللہ خیرا اور اسی طرح سے کینڈا سے ابو حسن سعید صاحب کا فون آیا بڑی تفصیلی گفتگو ہوئی وہ الجامع الکامل کو الیکٹرونک انداز میں کچھ بنانا چاہتے ہیں جو میں تو نہیں سمجھ سکا لیکن ان کی باتوں سے پتا چلا کہ وہ الجامع الکا مل کو الیکٹرونک طریقے سے پھیلانا چاہتے ہیں مجھے اس پر کوئی اعتراض نہیں بلکہ میں خوشی محسوس کرتا ہوں کہ اگر وہ اس طرح کام کریں تو ہمیں خوشی ہوگی کیو نکہ یہ کتاب میری نہیں بلکہ ہمارے نبی 

ﷺ کی کتاب ہے ۔جس کو جتنا پھیلایا جائے کم ہے تاکہ ہم نبی ﷺ کی شفاعت کے مستحق ہو سکیں ۔

اور یہ خبر بھی پڑھی کہ آپ نے الجامع الکامل کے نام پر مؤسسۃ قائم کردیا ہے جہاں سے اچھی اچھی حدیث کی کتابیں شائع ہوں گی اللہ تعالی سے دعا ہے کہ اللہ تعالی آپ کو مزید توفیق عطافرمائے اور آپ کے ساتھیوں کو بھی اللہ تعالی توفیق عطافرمائے اور اس خدمت کے عوض اللہ تعالی آپ کو جنت الفردو س عطافرمائے ۔والسلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ 

پانچواں پیغام: 

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ حسینوی صاحب امید کہ بخیر و عافیت ہوں گے ۔ بحرین سے بھی کئی لوگوں نے فون کیا ان کو پتا چل گیا ہے کہ الجامع الکامل کا دوسر اایڈیشن شائع ہو چکا ہے ۔ ان کی بھی خواہش ہے کہ وہ نسخہ حاصل کریں ۔تواب آپ سوچیں کہ بحرین میں اس کو کیسے شائع کیا جائے اور کیسے عام کیا جائے تاکہ وہاں کے لوگ بھی اس سے مستفید ہو سکیں ۔ یہ ذمہ داری میں آپ کو سونپ دی ہے اب آپ اس کو جس طرح چاہیں جس طرح مناسب سمجھیں اس طرح اس کو عام کرنے کی کوشش کریں ۔ والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ۔

چھٹا پیغام :

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ حاجیوں کے ذریعے تو اتنی بڑی کتاب لانا ممکن نہیں ہے کوئی اور صورت دیکھیں یہ بیت السلام والے جو عام طور سے یہ پاکستان سے کتابیں یہاں لاتے ہیں اگر ان کے ذریعے ممکن ہو تو بھیجنے کی کوشش کریں وجزاکم اللہ خیرا ۔والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ۔









0 تبصرے