شیخ ابن بشیر الحسینوی حفظہ اللہ کی اپنی تالیفات و تحقیقات کا دائرہ بہت وسیع ہے ۔ نیز بہت سے کام اپنے اشراف میں کروا رہے ہیں اور کئی کتب کی مراجعت بھی کر چکے ہیں ۔اللہ تعالی ان کی زندگی میں برکت فرمائے ۔ موصوف کی جو اپنی کتب پی ڈی ایف میں دستیاب ہو سکیں وہ اور جن کتب پر مراجعت کی درج ذیل ہیں۔شیخ محترم عنقریب اپنی دیگر مطبوعہ کتب بھی ا پ لوڈ کروا رہے ہیں ۔ ان شاء اللہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مؤسسۃ لخدمۃ أسماء الرجال شیخ ابن بشیر الحسینوی حفظہ اللہ نے اسماء الرجال پر بیس کتب لکھی ہیں اب انھوں نے اپنی ساری توجہ ان مبارک کتب کو حتمی شکل دینے کی طرف کر دی ہے ۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ شیخ محترم عظیم پروجیکٹ اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے ۔اور ان کے وقت اور زندگی میں برکت فرمائے تاکہ وہ اس عظیم منصوبہ کو حتمی شکل دے کر شائع کر سکیں ۔ ٓآمین شیخ ابن بشیر الحسینوی حفظہ اللہ کی اسماء الرجال پر بیس سے زائد کتب کی تفصیل درج ذیل ہے ۔ ...
تدوین حدیث میں ایک تاریخی کار نامے کا تعارف الجامع الکامل فی الحدیث الصحیح الشامل تالیف محدث مدینہ ڈاکٹر محمد ضیاء الرحمن اعظمی رحمہ اللہ ناشر : دار ابن بشیر حسین خانو الا ہٹھاڑ ، قصور، پاکستان مکتبہ بیت السلام تعارف از ابن بشیر الحسینوی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تدوین حدیث پر کتاب ہو اور اس میں الجامع الکامل کا ذکر نہ ہو میں یہ گستاخی نہیں کرسکتا ۔ *متعدد کتابوں کے مصنف،" الجامع الکامل" جیسی مایہ ناز حدیث انسائیکلوپیڈیا کے مولف امت مسلمہ کے محسن* { پیدائش 1943ء} آج بتاریخ 30 جولائی 2020 ء مطابق 9 ذی الحجہ 1441ھ بروز بدھ ظہر کے وقت طویل علالت کے بعد مدینہ منورہ میں ھم سب سے رخصت ھوچلے ۔انا للہ وانا الیہ راجعون اللھم اغفرلہ وارحمہ وعافہ واعف عنہ واکرم نزلہ ۔ ✅مرکز تاریخ اھل حدیث انڈیا کے ریکارڈ کےمطابق آپ 1943 ءمیں اعظم گڑھ یوپی الھندمیں ایک غیر مسلم گھرانے میں پیدا ہوئے۔ والدین نے نام بانکے رام رکھا۔ والد ایک خوشحال کاروباری شخص تھے۔ اعظم گڑھ سے کلکتہ تک کاروبار پھیلا ہوا تھا۔ آسائشوں سے بھرپور زندگی گزارت...
ہم نےالجامع الکامل طبع دوم کی اشاعت کے بعد ایک مستقل ٹرسٹ بنام (مؤسسۃ المحدث محمد عبداللہ الأعظمی رحمہ اللہ صاحب الجامع الکامل الخیریۃ ) قائم کرلیا تھا جس کے تحت الجامع الکامل کی ویب ، ایپ ، پی ڈی ایف ، شاملہ وغیرہ سب کچھ تیار کرنا ہے اور اس پر کام شروع کروا دیے گئے ہیں ۔ نیز جو بھی ہم حدیث اور علوم حدیث کی کتب شائع کررہے ہیں وہ تمام اسی مبارک مؤسسۃ کے تحت شائع کی جائیں گی ۔ ان شاء اللہ حالات جیسے بھی ہوں میں پر عزم ہوں کیونکہ اس خرابے کی تاریخ کچھ بھی سہی، رات ڈھلنی تو ہے رُت بدلنی تو ہے خیمہء خاک سے روشنی کی سواری نکلنی تو ہے رُت بدلنی تو ہے آخر میں دعا ہے کہ اے اللہ میرے عزائم بہت بلند ہیں ، میرا توکل بہت مضبوط ہے ۔اپنی خاص رحمت سے زندگی ، صحت اور علم میں برکت فرمادے ۔ اور ہزاروں کتب شائع کرنے کا جو عزم ہے وہ خزانہ غیب سے خاص مدد فرما کر پورا کر دے۔اور تیرے مبارک دین کے متعلق میرے جو عزائم ہیں وہ پورے فرمااور اسلام کی حالت میں فوت کرنا اور روز قیامت جنت الفردوس میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ساتھ نصیب فرمانا ۔آمین میرے تمام اعمال کو میرے لیے ، میرے اس...
0 تبصرے