مرکز الامام احمد بن حنبل رحمہ اللہ قصور پاکستان کے ساتھ تعاون کی اپیل


 السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

 گزارش ہے کہ اللہ کی رضا کے لیے کچھ احباب مدرسے میں مقیم طلباء اور دیگر دینی امور سر انجام دینے کے لئے حسب توفیق مستقل تعاون کا بیڑا اٹھائیں یہ ایک ایسا عمل ہے کہ جتنی دین کی خدمت ہوتی رہے گی آپ کے لیے صدقہ جاریہ بنتا رہے گا ان شاء اللہ 

اللہ فرماتے ہیں: *ان لوگوں کی مثال جو اپنے مال اللہ کے راستے میں خرچ کرتے ہیں، ایک دانے کی مثال کی طرح ہے جس نے سات خوشے اگائے، ہر خوشے میں سو دانے ہیں اور اللہ جس کے لیے چاہتا ہے بڑھا دیتا ہے اور اللہ وسعت والا، سب کچھ جاننے والا ہے۔* 

📘 سورۃ بقرۃ: ایت 261

 رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ قیامت کے دن اللہ عزوجل فرمائے گا : اے ابن آدم ! میں نے تجھ سے پانی مانگا تھا ، تو نے مجھے پانی نہیں پلایا ۔ وہ شخص کہے گا : میرے رب ! میں تجھے کیسے پانی پلاتا جبکہ تو خود ہی سارے جہانوں کو پالنے والا ہے ۔ اللہ تعالیٰ فرمائے گا : *میرے فلاں بندے نے تجھ سے پانی مانگا تھا تو نے اسے پانی نہ پلایا ، اگر تو اس کو پانی پلا دیتا تو ( آج ) اس کو میرے پاس پا لیتا ۔‘‘* 

📘صحیح مسلم: 6556

0 تبصرے