فارغ علمائے کرام کے لیے سنہری موقع

ہمیں بہت سی دکھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ کرونا کی وجہ سے کئی مساجد والوں نے اپنے ائمہ کو تنخواہ دینی بند کر دی اور بعض نے چھٹی کروا دی ۔اسی طرح کئی مدارس والوں نے مدرسین کو مدرسہ سے چھٹی کروا دی ۔بعض نے تنخواہیں دینے سے انکار کردیا ۔بعض نے تنخواہیں روک لیں کہ حالات درست ہونے کے بعد دیکھیں گے ۔
ہمارا دل پاش ہاش ہو گیا جب ہم نے ایک عالم دین کی خبر پڑھی کہ مدرسہ والوں نے جواب دے دیا تو انھوں نے ریت کے ٹرالے پر ریت لادنے کی مزدوری شروع کر لی ۔انھوں نے زندگی میں کبھی مزدوری نہیں کی تھی وہ ٹرالے سے گرکر وفات پاگئے ۔۔
ایسی صورت حال میں ہم نے اپبے ان بھائیوں  کی ہمدردی کی خاطر ایک سسٹم بنایا ہے اس کی تفصیل یہ ہے 
جوعلمائے کرام بالکل فری ہیں کسی مسجد ،مدرسہ یا سکول میں کام نہیں کررہے وہ ہم  سے رابطہ کریں۔جس کام میں وہ ماہر ہیں ہم اسی میں کام مہیا کریں گے ۔ان شاء اللہ 
درج ذیل کاموں کے لیے ہمیں علمائے کرام کی ضرورت ہے۔

خانہ بدوشوں کی تعلیم 
شعبہ تبلیغ برائے خانہ بدوش کے مقاصد
رضائے الہی کا حصول دینی تعلیم سے آراستہ کرنا  بھکاری پن سے محنت مزدوری کی طرف لانا ان کے بچوں کو مساجد میں لانا خواتین کو پردے کی تلقین کرنا ،ان کے گھروں میں بیٹھے کھانا مہیا کرنا،ان کی زندگی کو عام لوگوں کی طرح لانے کی کوشش کرنا 
اس کام کی ٓپ کو مختصر ٹریننگ دی جائے گی پھر آپ اپنے علاقے کو خانہ بدوشوں کو تبلیغ کریں گے ۔
تفصیلات ٹڑیننگ میں سمجھائی جاتی ہیں ۔ اور ٹریننگ کا پریڈ صرف ایک دن جامعہ امام احمد بن حنبل قصور میں قیام کرنا ہو گا ۔اوراس کی کوئی تاریخ مقرر نہیں ہے ۔ہم سے رابطہ کرکے آپ تشریف لائیں ٹرینن لیں اور کام شروع کردی
تصنیف ، تالیف ، ترجمہ  
اس کی بھی مختصر ٹریننگ رکھی ہے ۔ٹریننگ کے بعد آپ اپنے گھر میں بیٹھ کر یہ کام کریں 
آن لائن تدریس
آپ جس دینی علوم میں سے جس فن میں ماہر ہیں اسی میں آن لائن تدریس کاموقع دیا جائے گا ۔
کاروبار 
اگر آپ  کارو بار میں کچھ مہارت رکھتے ہیں ۔آپ کو بغیر پیسوں کے کارو بار کرنے کا ہنر سکھایا جائے گا اور مختصر کاروبار کروائے جائیں گے ۔؎
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

آپ سے گزارش ہے کہ ہمارے اس شعبہ کو مزید فعال کرنے کے لیے بھر پور تعاون فرماکر شکریہ کا موقع دیں ۔رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : صدقہ مال کو کم نہیں کرتا ۔ نیز فرمایا : جو اللہ تعالی کی راہ میں خرچ کرتا ہے اللہ تعالی اس کو دو گنا عطافرماتا ہے۔
یہ عمل آپ کے لیے صدقہ جاریہ کا سنہری موقع ہے ۔کل قیامت کے دن جنت کے حصول کا ذریعہ ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

0 تبصرے