مسند حمیدی کے فوائد لکھنے میں ہمارا منہج :
ادارہ نے ناچیز کے ذمہ احادیث پر فوائد لکھنے کا کہا تھا ۔اللہ تعالی کی خاص توفیق سے ہم نے کچھ فوائد جمع کرنے کی ادنی سی کاوش کی ہے اللہ تعالی قبول فرمائے ۔یاد رہے کہ یہ کام ہم نے ۱۹جنوری ۲۰۱۵ء کو مکمل کیا تھا ۔ادارہ نے اس کا آخری پروف پڑھنے کے لیے ہمیں دسمبر ۲۰۱۹ کو دیا ۔جس پرمکمل مراجعت بھی کی ہے اور کہیں بعض فوائد کا اضافہ بھی کیا ہے ۔
ہم نے ان فوائد میں درج ذیل منہج اپنایا ہے :
۱۔امام حمیدی رحمہ اللہ کے حالات قلم بند کیے ہیں ۔
۲۔رواۃ صحابہ کا مختصر تعارف کروایا گیا ہے .
۳۔فوائد حدیث لکھتے وقت عام فہم اور سلیس اردو زبان کا اتنخاب کیا گیا ہے تاکہ پرائمری پاس بچہ بھی فوائد پڑھ سکے اور سمجھ سکے ۔
۴۔فوائد میں مزید صحیح دلائل کا ذکر بھی کیا گیا ہے ۔
۵۔راجح و مرجوح کا اہتمام کیا گیا ہے ۔
۶۔کسی بھی ضعیف روایت سے استدلال کرنے سے کلی پرہیز کیا گیا ہے ۔
۷۔اختصار و جامعیت کو اپنایا گیا ہے بے جا طوالت سے بچا گیا ہے ۔
۸۔اختلافی مسائل میں دلیل کی بنا پر ترجیح دی گئی ہے ۔
۹۔ مسند حمیدی کے آخر میں اصول السنہ کے نام سے امام حمیدی کا مختصر رسالہ بھی ہے ۔ اس رسالہ کی ہم نے مفصل شرح اپنے ادارے سلفی ریسرچ انسٹیٹیوٹ برمنگھم ، لاہور کی طرف سے شائع کی تھی والحمدللہ ۔اسے من وعن آخر میں جمع کردیا گیا ہے ۔
ہم نے اپنی شرح صحیح بخاری اور شرح صحیح مسلم میں بہت تفصیل سے بحوث کی ہیں تفصیل کا طالب ہماری ان دو شروحات کی طرف رجوع کرے ۔ اللہ تعالی ہمارےا س عمل کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور اسے ہمارے لیے ، ہمارے والدین اور اساتذہ کرام کے لیے صدقہ جاریہ بنائے اور ہمارا خاتمہ ایمان پر کرے ۔آمین
نیز میری اولاد رمیثہ ، شمیسہ ،عاتقہ ، محمد ناصر الدین ، محمد بدیع الدین ، تیمیہ وغیرہ کو دین کا خادم بنائے ۔آمین
خویدم الحدیث النبوی الشریف
ابو رمیثہ محمد ابراہیم بن بشیربن یعقوب بن عمر الحسینوی
خادم جامعہ امام احمد بن حنبل ،قصور و ابن حنبل اوپن یونیورسٹی
۱۴ مارچ ۲۰۲۰ ء
0 تبصرے